0
Tuesday 10 Jul 2018 18:59

ایم ایم اے اور تحریک اللہ اکبر نے ملک بھر میں مختلف سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی

ایم ایم اے اور تحریک اللہ اکبر نے ملک بھر میں مختلف سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے عروج پر ہیں۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں بھی مصروف ہیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے مقابلے میں دینی جماعتیں ایک پیج پر دکھائی دے رہی ہیں۔ متحدہ مجلس عمل اور تحریک اللہ اکبر نے ملک بھر میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔ یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ لاہور، قصور اور لوئر دیر میں کی گئی ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقے پی پی 160 میں ایم ایم اے اور تحریک اللہ اکبر کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ متحدہ مجلس عمل نے پی پی 160 میں تحریک اللہ اکبر کے امیدوار شفیق گجر کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل شفیق گجر کے مقابلے میں ایم ایم اے کے امیدوار غضنفر عزیز تھے۔ تحریک اللہ اکبر نے این اے 130 پر ایم ایم اے کے امیدوار لیاقت بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ادھر لوئر دیر این اے 7 پر بھی تحریک اللہ اکبر نے سراج الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب قصور کی نششتوں پر بھی قومی و صوبائی نشستوں پر ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید نشستوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات چیت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 736955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش