0
Tuesday 10 Jul 2018 17:01

اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے بھی تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام نے دیامیر بھاشا ڈیم کے حوالے سے پریس کانفرنس میں تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر کسی بھی ملک کیلئے اہم ہیں، پانی آج کا نہیں آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے، آبی ذخائر کیلئے فنڈز بینکوں کی 16 ہزار برانچوں میں جمع ہو سکتے ہیں، جبکہ فنڈز کی معاونت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور تمام ملازمین کی 2 روز کی تنخواہیں فنڈز میں دی جائیں گی، جبکہ حبیب بینک کے سربراہ نے ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کیلئے فنڈز قائم کئے ہیں، جس میں کیش، چیک، پرائز بانڈ سمیت سونے چاندی کی شکل میں بھی عطیات بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش