0
Tuesday 10 Jul 2018 17:10

25جولائی کو جھوت اور لوٹ مار کی سیاست کا باپ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا، جہانگیر ترین

25جولائی کو جھوت اور لوٹ مار کی سیاست کا باپ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پی پی 226 سے آزاد امیدوار میاں ارشد اقبال ارائیں نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ میاں ارشد اقبال ارائیں نے این اے 160 میں پی ٹی آئی کے امیدوار اختر خان کانجو، پی پی 225 میں طاہر حسین خان ملیزئی اور پی پی 226 میں رانا فراز نون کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ میاں ارشد اقبال ارائیں اور رانا اللہ نواز کے ہمراہ کہروڑ پکا کی مختلف یونین کونسلز سے نون لیگی اہم رہنماؤں نے بھی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کارکنوں سے خطاب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ الیکشن سے پہلے لودھراں سے نون لیگ کا صفایا کر دیں گے، لودھراں نے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، جنوبی پنجاب صوبہ اس علاقہ کے لوگوں کے لئے نعمت ہوگا، کسانوں کو خوشحال بنائیں گے اور انہیں فصلوں کی پوری قیمت ادا کریں گے، نئے ڈیم بنا کر پانی کی قلت کو پورا کریں گے، زرداری اور نوازشریف نے بھاشا ڈیم بنانے میں دلچسبی نہیں لی، زرداری کو چور کہتے ہیں مگر میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں، شریف برادران نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا مگر ان کی جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 736967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش