1
1
Tuesday 10 Jul 2018 19:45

لاہور، جامعۃ المنتظر کے علماء کیجانب سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان

لاہور، جامعۃ المنتظر کے علماء کیجانب سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے قومی اسمبلی خواجہ احمد حسان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حافظ میاں نعمان نے ملت جعفریہ کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ المنتظر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا افضل حیدری اور دیگر علماء نے لیگی رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا اور گل پاشی کی گئی۔ اس موقع پر مولانا افضل حیدری نے جامعہ کے مدرسین کی جانب سے مسلم لیگ نون کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ مولانا افضل حیدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت پر اعتماد ہے، جامعۃ المنتظر نے پہلے بھی مسلم لیگ کی حمایت کی ہے اور اس الیکشن میں بھی مسلم لیگ نون کو ہی ووٹ دیں گے۔ خواجہ احمد حسان نے بھرپور حمایت کے اعلان پر مولانا افضل حیدری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ مذہبی رواداری کو فروغ دیا ہے اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ہمارا اپنا ادارہ ہے اور جامعہ کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 736994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

syeda zahra
Pakistan
افسوس صد افسوس؛ ان جیسے علماء سے ہم جاہل ہی بھلے۔۔۔۔ قیادت سمیت سب تکفیریوں کی گود میں جا بیٹھے ہیں۔
ہماری پیشکش