QR CodeQR Code

نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا، چیئرمین عثمان مبین کی تردید

10 Jul 2018 23:49

کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری ہوا، نہ ہی اتنا آسان ہے کہ چوری ہو سکے، ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی نہیں، ڈیٹا کیلئے علیحدہ سسٹم موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا ہے، ڈیٹا کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں، نادرا کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان مبین نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری ہوا، نہ ہی اتنا آسان ہے کہ چوری ہو سکے، ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی نہیں، ڈیٹا کیلئے علیحدہ سسٹم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں کراچی میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے، 20 مارچ سے پہلے ساڑھے 6 ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے، اب ایک روز میں ساڑھے تیرہ ہزار ٹوکن جاری ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 57 سینٹرز میں سے 52 سینٹرز کی حالت بہتر بنا دی گئی ہے، ون ونڈو آپریشن بیس مارچ سے پہلے اٹھارہ فیصد تھا، اب ستانوے فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 737041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737041/نادرا-کا-ڈیٹا-چوری-نہیں-ہوا-چیئرمین-عثمان-مبین-کی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org