QR CodeQR Code

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، کریم خان

10 Jul 2018 21:30

آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان کا اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جعفراللہ خان نے ملک توڑنے کی بات کی، اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ذمہ دار عہدے پر فائز شخص کی طرف سے ریاست اور اداروں کیخلاف جو ہرزہ سرائی کی گئی، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کریم خان کا کہنا تھا کہ جن اداروں کی وجہ سے جعفراللہ کو پروٹوکول اور عہدہ ملا ہوا ہے، انہی اداروں کیخلاف دشنام طرازی ریاست سے غداری کے زمرے میں آتی ہے، ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے، گلگت بلتستان کے عوام میں اس وقت شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اشتعال انگیز تقریر پر کارروائی نہ ہونے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ڈپٹی اسپیکر کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لے، ایک سوال کے جواب میں کریم خان نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی جنرل سیکرٹری مہرین ملک سے ملاقات ہوئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ چترال میں اے پی ایم ایل کی الیکشن کمپین کیلئے گلگت بلتستان سے کثیر تعداد میں کارکن جائیں گے اور ڈاکٹر امجد کی الیکشن مہم بھرپور حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 737044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737044/ڈپٹی-اسپیکر-گلگت-بلتستان-اسمبلی-کیخلاف-غداری-کا-مقدمہ-درج-کیا-جائے-کریم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org