QR CodeQR Code

پاکستان میں اسلامی قوانین کے مطابق حکومت قائم کریں گے، خادم رضوی

11 Jul 2018 10:07

تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام ہی خواتین کی عظمت اور تقدس کو تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی خواتین اسلامی تعلیمات کو ہی اپنے حقوق کے تحفظ کی ضمانت تصور کرتی ہیں، مغرب میں خواتین کی آزادی کے دعوؤں کے باوجود بھی سکول کی بچیوں کی عزت محفوظ نہیں، پاکستان میں عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری واحد جماعت ہے جو پاکستان کے اندر اسلامی قوانین کے عین مطابق حکومت قائم کرے گی، ہم بر سر اقتدار آکر غربت، کرپشن، چور بازاری کا خاتمہ کریں گے، پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور ہماری جماعت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی خواتین کی عظمت اور تقدس کو تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی خواتین اسلامی تعلیمات کو ہی اپنے حقوق کے تحفظ کی ضمانت تصور کرتی ہیں، مغرب میں خواتین کی آزادی کے دعوؤں کے باوجود بھی سکول کی بچیوں کی عزت محفوظ نہیں، پاکستان میں عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین مصطفی(ص)  کو تخت پر لا کر ایسی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لائیں گے جس میں سب کے حقوق مساوی ہوں اور کسی کے حقوق سلب نہ ہوں۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ عام انتخابات میں ان شاء اللہ  جیت ہماری ہوگی اور ہم نبی (ص) کے دین کو ملک پاکستان کے تخت پر لے کر آئیں گے، ایسا اسلامی نظام رائج کریں گے کہ کسی بھی شخص کیساتھ زیادتی نہ ہو اور سب کو برابری کے حقوق میسر ہوں۔


خبر کا کوڈ: 737085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737085/پاکستان-میں-اسلامی-قوانین-کے-مطابق-حکومت-قائم-کریں-گے-خادم-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org