0
Wednesday 11 Jul 2018 14:32

13 جولائی کو کرم کی سیاسی فضاء مکمل طور پر تبدیل ہو جائیگی، سید اقبال میاں

13 جولائی کو کرم کی سیاسی فضاء مکمل طور پر تبدیل ہو جائیگی، سید اقبال میاں
اسلام ٹائمز۔ این اے 46 قبائلی ضلع کرم سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید اقبال میاں کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کی 13 تاریخ کو ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے 13 جولائی کے جلسے کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 تاریخ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پاراچنار میں مین ٹل روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ عام کیلئے پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پارٹی ورکرز گھر گھر جاکر عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے مطابق اس جلسہ عام سے کرم کی سیاسی فضاء مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی جبکہ 25 جولائی کو علاقے کی عوام ان کے حق میں اپنی قیمتی رائے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 737139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش