QR CodeQR Code

اسفندر یار ولی خان کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

11 Jul 2018 15:11

میڈیا سے گفتگو میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پرامن طریقے سے تین دن سوگ منائیں گے اور اس دوران کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا، تین دن بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کے مطابق شروع کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پارٹی کی انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ہارون بلور کی شہادت پر کہا کہ پہلے باپ گیا پھر بیٹا شہید ہوگیا، بلور فیملی کو اس لئے ہدف بنایا جا رہا ہے کیونکہ جب تک یہ ہیں پشاور پرکوئی قبضہ نہیں جما سکتا۔ اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ پرامن طریقے سے تین دن سوگ منائیں گے اور اس دوران کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا، تین دن بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کے مطابق شروع کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ امپائر وہ نہیں رہا، یہ امپائر نہیں دہشتگرد ہیں، یہ لوگ جو بھی کرتے ہیں لیکن ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، ہم نے الیکشن لڑنا ہے اور انشاءاللہ جیتنا ہے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ ہر داڑھی والے کو نہیں پکڑ سکتے، ہر داڑھی والے کو طالبان کہنا زیادتی ہوگی، ان میں ہمت ہے تو سیدھی طرح میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں، پیٹھ پر وار نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 737147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737147/اسفندر-یار-ولی-خان-کا-انتخابی-مہم-جاری-رکھنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org