QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اسرائیل ملوث ہے، قاضی احمد نورانی

22 May 2011 22:46

اسلام ٹائمز:فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی، معاشی اور امن و امان کے حوالے سے تمام مصائب کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہے، ہم اقوام متحدہ، یورپی یونین، عرب لیگ اسلامی سربراہی کانفرنس سمیت عالمی حقوق انسانی کے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں وہ تریسٹھ برسوں سے قائم رکھی گئی مجرمانہ خاموشی کو توڑیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہیں ہیں، اور بالخصوص پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں صرف اور صرف اسرائیل ملوث ہے، دنیا کو چاہیے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات روار رکھنے سے گریز کرے۔
ان خیالات کا اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اور مرکزی رہنماء جمعیت علماء پاکستان علامہ قاضی احمد نورانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی، معاشی اور امن و امان کے حوالے سے تمام مصائب کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہے۔ ہم اقوام متحدہ، یورپی یونین، عرب لیگ اسلامی سربراہی کانفرنس سمیت عالمی حقوق انسانی کے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں وہ تریسٹھ برسوں سے قائم رکھی گئی مجرمانہ خاموشی کو توڑیں، اور فلسطین میں ہونے والے سفاک مظالم کے خلاف غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف کاروائی کرے ۔امریکہ اور اسرئیل کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمات درج کیے جائیں، اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث امریکی صہیونی کے حکمرانوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کی وہ اپنے منشور میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور صہیونی غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف نفرت کو شامل کریں، اور فلسطینیوں سے یک جہتی کا عملی ثبوت دیں۔ اس پریس کانفرنس میں مولانا احمد اقبال رضوی، السید عقیل نجم قادری، فیض احمد ھاشمی، علی فیاض اور محمد ضیاءالحق نقشبندی نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 73717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73717/پاکستان-میں-دہشت-گردی-کی-وارداتوں-اسرائیل-ملوث-ہے-قاضی-احمد-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org