QR CodeQR Code

آصف زرداری کیخلاف ممکنہ کارروائی، پیپلز پارٹی کی اہم آپشنز پر مبنی حکمت عملی طے

11 Jul 2018 19:22

پیپلز پارٹی کی قیادت نے طے کیا ہے کہ انتخابی میدان کسی صورت میں خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ اگر ممکنہ طور پر کسی رہنما کی ’’گرفتاری‘‘ ہوئی، تو پھر بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا آپشن آخری حد تک استعمال نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ہونے والی ممکنہ کارروائی کے سبب پیدا ہونے والی کسی بھی سیاسی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے اہم آپشنز پر مبنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے آپشنز میں عدالتوں میں تمام قانونی معاملات کا سامنا کرنا، ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کے بعد سیاسی حکمت عملی کو طے کرنا اور ممکنہ کارروائی کی ’’انتقامی‘‘ صورت نظر آنے کے بعد احتجاج کرنا شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے طے کیا ہے کہ انتخابی میدان کسی صورت میں خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ اگر ممکنہ طور پر کسی رہنما کی ’’گرفتاری‘‘ ہوئی، تو پھر بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا آپشن آخری حد تک استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ مشاورت پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور میں بلاول ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کی۔


خبر کا کوڈ: 737180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737180/ا-صف-زرداری-کیخلاف-ممکنہ-کارروائی-پیپلز-پارٹی-کی-اہم-ا-پشنز-پر-مبنی-حکمت-عملی-طے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org