0
Wednesday 11 Jul 2018 20:13

خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، مولا بخش چانڈیو

خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان پی پی مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کے بیان پر کرارا جواب دیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، عمران نے ثابت کر دیا کہ عقل عمر اور اخلاق کا کوئی درجہ نہیں، جس کے پاس منشور نہ ہو وہ گالم گلوچ ہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے، یہ خان صاحب کا آخری الیکشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 737192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش