0
Thursday 12 Jul 2018 02:53

میں چاہتا ہوں کہ میرے وسائل پر میرا اختیار ہو، سندھ کو تقسیم کرکے جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، آفاق احمد

میں چاہتا ہوں کہ میرے وسائل پر میرا اختیار ہو، سندھ کو تقسیم کرکے جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میرا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں بلکہ نظریاتی اختلاف تھا، میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے وسائل پر میرا اختیار ہو، سندھ کو تقسیم کرکے جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 254 سمن آباد میں الیکشن دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ میرا کسی سے زاتی اختلاف نہیں نظریاتی تھا، میں اور میری قوم کے لوگ پاکستان بنے سے پہلے پاکستانی تھے، لوگ صدیوں سے دیگر قومیتوں میں تھے ہم نے سب کو پاکستانی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے وسائل پر میرا اختیار ہو، سندھ کو تقسیم کرکے جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، اگر مہاجروں کے مسائل کا حل اس صوبے میں نہیں ہے تو میں سوال کرتا ہوں کیا 35 برسوں سے ایک ہی جماعت کو ووٹ دینے مسائل حل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1992ء سے لیکر اب تک ایک نیا کالج تو نہیں بنا ہے، میری لڑائی صرف یہ تھی کہ مہاجر لفظ کو ختم مت کرو، مہاجروں کے نام پر جنہوں نے ووٹ لیا تھا انہوں نے کیا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 737258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش