0
Thursday 12 Jul 2018 08:34

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف کشمیری خواتین کا احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف کشمیری خواتین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ، ناہیدہ نسرین کی گرفتاری اور تہاڑ جیل دہلی منتقلی سمیت جموں کشمیر کے اندر دیگر خواتین کو ہراساں کرنے اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف کشمیری خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ شرکاء نے دارالحکومت میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر غزالی، امتیاز احمد لون و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں خواتین پر تشدد اور بھارتی فوج کی جانب سے جنسی حملے شرمناک ہیں، کشمیری خواتین کو دور دراز جیلوں میں بند کر کے پریشان کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 737271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش