QR CodeQR Code

لاہور کے 700 پولنگ سٹیشنز حساس، اندر اور باہر کیمرے نصب

12 Jul 2018 10:11

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں انتخابات سے ایک روز قبل آرمی کے جوان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر گشت شروع کر دیں گے، ریٹرننگ افسروں نے حساس پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر کیمرے نصب کرانے کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے 700 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیدیا ہے جہاں سکیورٹی کے پیش نظر پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں انتخابات سے ایک روز قبل آرمی کے جوان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر گشت شروع کر دیں گے، ریٹرننگ افسروں نے حساس پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر کیمرے نصب کرانے کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور عابد حسین قریشی نے سکیورٹی کے حوالے سے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں سکیورٹی انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ افسران، ریٹرننگ افسر اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 737287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737287/لاہور-کے-700-پولنگ-سٹیشنز-حساس-اندر-اور-باہر-کیمرے-نصب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org