0
Thursday 12 Jul 2018 14:44

نیب ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست جج محمد بشیر نے مسترد کردی

نیب ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست جج محمد بشیر نے مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران خواجہ حارث نے ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آپ جے آئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل سے متعلق فیصلہ سنا چکے، آپ کی ذات پر اعتراض نہیں، قانون کا تقاضا ہے کہ ریفرنس منتقل کئے جائیں، جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے بعد میں ریفرنس منتقل نہیں کر سکتا، ریفرنس منتقل کرنے کے لئے متعلقہ فورم ہائی کورٹ ہے اور اگر دوسرے صوبے میں کیس منتقل کرنا ہو تو سپریم کورٹ متعلقہ فورم ہے۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ میں آرڈر میں لکھ دیتا ہوں، آپ کوتحفظات ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ آپ جن باتوں پر فیصلہ دے چکے، وہ دوسرے ریفرنسز میں بھی مشترک ہیں، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہئے۔ سپریم کورٹ میں معاملہ اس لئے اٹھایا کہ ان کے نوٹس میں آ جائے، آپ ہماری درخواست پر کوئی آرڈر جاری کر دیں، سماعت منگل تک ملتوی کی جائے تاکہ ہم متعلقہ فورم سے رجوع کر سکیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم آپ نے عائد کی، ساری سماعت آپ کے سامنے ہوئی، بہتر ہے ان ریفرنسز پر سماعت بھی آ پ کریں۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 737380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش