0
Thursday 12 Jul 2018 18:34

کراچی، اجتماعی زیادتی کے 5 ملزمان گرفتار

کراچی، اجتماعی زیادتی کے 5 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بلوچ کالونی پولیس نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کیماڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان رضوان عرف جاٹا ولد شاہنواز، محمد عمیر عرف لاڑو، باسط علی ولد بہادر، علی ولد اکرام اور منزل کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلوچ کالونی عبداللہ بھٹو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 2 روز قبل منظور کالونی میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 134/2018 بجرم دفعہ 376 درج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 737418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش