0
Thursday 12 Jul 2018 23:54

کالعدم تکفیری جماعتوں کی الیکشن میں شرکت، اصغریہ تحریک کا شدید تحفظات کا اظہار

کالعدم تکفیری جماعتوں کی الیکشن میں شرکت، اصغریہ تحریک کا شدید تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے پاکستان میں ہونے والی الیکشن میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے امیدواروں کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پسند علی رضوی نے کہا کہ کالعدم تکفیری جماعتوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کی قربانی دینا پڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان میں یہ بات واضح کہی گئی تھی کہ کالعدم جماعتوں کے اہلکاروں کو قومی دھارے میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا، لیکن اس الیکشن میں کالعدم جماعت اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے کئی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں، جو ہر پاکستانی کیلئے قابل تفیش امر ہے۔

پسند علی رضوی نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ الیکشن میں نام بدل کر راہ حق پارٹی کے نام سے الیکشن لڑ رہی ہے، جو اپنے پروگرامات میں فرقہ واریت اور انسانیت کے قتل و غارت کیلئے اکسانے کے خطابات کرتے رہتے ہیں۔ پسند علی رضوی نے الیکشن کمیشن اور قومی اداروں سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کو فروغ دینے والے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دیکر ملک کو مستقبل میں ہونے والے نقصانات سے بچانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے ملت جعفریہ کے تمام لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ تکفیری سوچ کے حامل افراد کی الیکشن میں ناکامی کیلئے بھرپور کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 737419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش