0
Thursday 12 Jul 2018 19:23

الیکشن 2018، مشائخ عظام نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا

الیکشن 2018، مشائخ عظام نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مشائخ عظام کے رہنما خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے آج منصورہ لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن میں شرکت کی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے مشائخ عظائم نے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کیا۔ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وہ منزل دور نہیں، جس کیلئے یہ ملک بنایا گیا تھا۔ سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیادت عالمی اسٹبلشمنٹوں کے ہاتھ میں رہی ہے، اس الیکشن میں افراد کا نہیں بلکہ نظریات کا مقابلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، نون لیگ اور تحریک انصاف کا کوئی ویژن نہیں، ان کیساتھ جانے کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں، یہ ایک ہی ٹولہ ہے، جو کبھی اُدھر تو کبھی اِدھر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسا نظام چاہتے ہیں، جس میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن پاک ہو، ہم ایسی حکومت چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اذان دے اور صدر امامت کروائیں، ایسی حکومت چاہتے ہیں کہ جو عوام پر ظالمانہ ٹیکسز نہ لگائے۔

سراج الحق نے کہا کہ خانقاہیں ملک کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، ملک میں سیاسی، معاشی اور مسلح دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے مشائخ کو باہر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ، پیپلز ہارٹی، تحریک انصاف چلے ہوئے کارتوس ہیں، سیاسی یتیم ہیں، سیاسی یتیموں کا پیچھا کریں گے، ہم ڈرنے اور جھکنے والے لوگ نہیں، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو واپس لاکر عوام کا پیسہ واپس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، الیکشن صاف اور شفاف ہوں، نگران حکومت کو جو مینڈیٹ دیا ہے، وہ الیکشن کروانے کا دیا گیا ہے، نگران حکومت کو فریق نہیں بننا چاہیے بلکہ انہیں اپنے کسی عمل سے ثابت نہیں کرنا چاہئے کہ وہ فریق ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو سلیکشن نہیں الیکشن ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 737421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش