QR CodeQR Code

سانحہ پشاور کے بعد نوشہرہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ آپریشن شروع

12 Jul 2018 21:28

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق تمام انتخابی اُمیدواروں سے ازسرنو میٹنگز کرنے، اُمیدواران اور کارنرمیٹنگز کو سکیورٹی فراہم کرنیکے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گئے، کارنر میٹنگز کے دوران تمام انتخابی اُمیدواروں کو متعلقہ تھانوں میں پیشگی تحریری اطلاع دینے کا پابند کیا جائیگا، تاکہ متعلقہ تھانہ بروقت مناسب سکیورٹی فراہمی کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور کے بعد نوشہرہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل میاں افتخار حسین سمیت دیگر امیدواروں کی سکیورٹی کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 25 جولائی کے عام انتخابات کو ہر ممکن طور پر پُرامن بنانے کیلئے الیکشن پلان ازسرِنو تشکیل دیدیا گیا ہے۔ احساس اداروں کی معاونت سے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ الیکشن 2018 کے حوالے سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز، سرکل ڈی ایس پیز اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ DSB کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کارنر میٹنگز کے دوران تمام انتخابی اُمیدواروں کو متعلقہ تھانوں میں پیشگی تحریری اطلاع دینے کا پابند کیا جائے گا، تاکہ متعلقہ تھانہ بروقت مناسب سکیورٹی فراہمی کر سکے۔ ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق تمام انتخابی اُمیدواروں سے ازسرنو میٹنگز کرنے، اُمیدواران اور کارنرمیٹنگز کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گئے۔


خبر کا کوڈ: 737440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737440/سانحہ-پشاور-کے-بعد-نوشہرہ-میں-سکیورٹی-ہائی-الرٹ-سرچ-آپریشن-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org