0
Friday 13 Jul 2018 04:22

اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپٹ اور عصبیتوں کی آگ بھڑکانے والوں کو مسترد کردیں، صاحبزادہ ابوالخیر

اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپٹ اور عصبیتوں کی آگ بھڑکانے والوں کو مسترد کردیں، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور حیدرآباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 سے امیدوار ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بھائی خان چاڑھی، پکہ قلعہ، ریشم گلی، شاہی بازار، فقیر کا پڑ کا دورہ کیا اور الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔ کوہ نور مارکیٹ، ریشم گلی کے دکانداروں نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا استقبال کیا۔ صاحبزادہ زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپٹ، بدعنوان، لٹیرے اور عصبیتوں کی آگ بھڑکانے والوں کو مسترد کردیں اور ختم نبوت قوانین کا تحفظ کرنے والوں کو پارلیمنٹ میں بھیجیں، انشاء اللہ مقام مصطفےٰﷺ کا تحفظ بھی ہوگا اور نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ بھی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اور لادین قوتیں پاکستان میں امن تباہ کرنے کی ذمہ دار ہیں، ان لبرل اور روش خیال لوگوں نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا ہے، انشاءاللہ اس ملک میں رسول اللہ ﷺ کا نظام نافذ ہوگا، 25 جولائی کا سورج چابی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 737474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش