0
Friday 13 Jul 2018 09:13

نارووال، ایم ڈبلیو ایم کا تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

نارووال، ایم ڈبلیو ایم کا تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی کا ضلع نارووال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے مقامی عہیدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 78 ابرار الحق اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 50 چوہدری سجاد کے ساتھ ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن 2018ء میں ضلع بھر کے تمام پی ٹی آئی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور آغا سید حسن رضا ہمدانی، سیکرٹری جنرل ضلع نارووال سید منیر شیرازی کے علاوہ علامہ سید وقارالحسنین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 737486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش