QR CodeQR Code

امریکہ میں دس لاکھ افراد سوائن فلو کا شکار ہو گئے

30 Jun 2009 14:53

امریکی محکمہ صحت کے افسران کے اندازے کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں تقریباً دس لاکھ امریکی سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں۔بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر کیس ہلکی نوعیت کے تھے لیکن اس فلو سے 127 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ


واشنگٹن : امریکی محکمہ صحت کے افسران کے اندازے کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں تقریباً دس لاکھ امریکی سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں۔بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر کیس ہلکی نوعیت کے تھے لیکن اس فلو سے 127 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ اپنے اعدادوشمار لیبارٹری کی شہادتوں کے بجائے سروے کی بنیاد پر جاری کرتا ہے لیکن جتنی بڑی تعداد میں لوگ اس فلو کا شکار ہوئے تھے اسے دیکھ کر اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اندازے سے کہیں کم ہے۔ ادارے کی اہلکار ڈاکٹر عینی شیوچٹ کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک دس لاکھ افراد سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں جو زیادہ سنگین نوعیت کے نہیں تھے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ فلو زیادہ خطرناک شکل میں بھی واپس آسکتا ہے۔یہ فلو ایسے لوگوں کو زیادہ نشانہ بناتا ہے جن کی عمر پچاس کے آس پاس یا اس سے زیادہ ہو یا پھر جنہیں دمہ یا پھر ذیابیطس کا مرض ہو۔ امریکہ میں اس فلو سے جن لوگوں کی موت ہوئی ان کی عمر اوسطاً 37 سال تھی۔بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارہ اور عالمی تنظیمِ صحت یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ اس فلو کا وائرس مختلف ممالک میں کس طرح پھیل رہا ہے اور کیا یہ سردیوں کے موسم میں زیاد�


خبر کا کوڈ: 7375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7375/امریکہ-میں-دس-لاکھ-افراد-سوائن-فلو-کا-شکار-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org