QR CodeQR Code

لاہور، احتجاج کرنیوالے لیگی کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

13 Jul 2018 11:40

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف انتشار پھیلانے، امن و امان میں خرابی پیدا کرنے کے باعث مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نگرانوں کے حکم پر لاہور پولیس بھی نواز شریف کے استقبال کو روکنے کیلئے حرکت میں آ گئی ہے، اب تک 200 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال سے سینئر لیگی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف انتشار پھیلانے، امن و امان میں خرابی پیدا کرنے کے باعث مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نگرانوں کے حکم پر لاہور پولیس بھی نواز شریف کے استقبال کو روکنے کیلئے حرکت میں آ گئی ہے، اب تک 200 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز اہلکار  تعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ دوسرے شہروں میں رہنے والے لیگی کارکن لاہور میں داخل نہ ہو سکیں۔ واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی آج شام کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 737507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737507/لاہور-احتجاج-کرنیوالے-لیگی-کارکنوں-کیخلاف-دہشتگردی-کی-دفعات-کے-تحت-مقدمات-درج-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org