QR CodeQR Code

نگران حکومت کا بنوں دھماکہ کے متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان

13 Jul 2018 20:30

نگران حکومت کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں آج سہ پہر ہونیوالے دھماکہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے ورثاء کو 2، 2 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلٰی نے بنوں دھماکے کے متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان کر دیا۔ نگران حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں آج سہ پہر ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے ورثاء کو 2، 2 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دھماکہ ایم ایم اے کے امیدوار و سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی  کے قافلے میں ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ 13 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ڈی پی او بنوں خرم رشید کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی مہم کے سلسلے میں گاڑیوں کے قافلے میں جا رہے تھے جہاں تھانہ حوید کی حدود میں انہیں ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا، تاہم سابق وفاقی وزیر حملے میں محفوظ رہے۔


خبر کا کوڈ: 737579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737579/نگران-حکومت-کا-بنوں-دھماکہ-کے-متاثرین-کیلئے-معاوضوں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org