QR CodeQR Code

پشاور شہداء کی یاد میں دو روزہ سوگ کے بعد اے این پی نے کراچی میں انتخابی سرگرمیاں بحال کردیں

14 Jul 2018 02:44

انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ اقتدار و اختیار کے حامل لوگ آج عوام کے سامنے شرمندہ ہیں، ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپٹ عناصر کا احتساب کرنا ہوگا اور 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کر اپنی آواز کو پارلیمان میں بھیجنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے سانحہ یکہ توت پشاور کے شہداء کی یاد میں دو روزہ سوگ کے اعلان میں دو روز تک اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل رکھنے کے بعد شہر بھر میں اپنی انتخابی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدراور NA-238 کے امیدوار شاہی سید نے ملیر ظفر ٹاؤن کے علاقے ثاقب سٹی میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نا ہوں ہم نے عوام سے اپنا رابطہ بحال رکھا ہے، ہمیں اپنے لوگوں کا سامنا کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہیں، مضبوط تنظیم کی بدولت ہم کسی نا کسی صورت میں عوام میں موجود رہتے ہیں، اقتدار و اختیار کے حامل لوگ آج عوام کے سامنے شرمندہ ہیں، ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپٹ عناصر کا احتساب کرنا ہوگا اور 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کر اپنی آواز کو پارلیمان میں بھیجنا ہوگا۔ دریں اثنا شہر بھر میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواران نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کردی ہے، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 737605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737605/پشاور-شہداء-کی-یاد-میں-دو-روزہ-سوگ-کے-بعد-اے-این-پی-نے-کراچی-انتخابی-سرگرمیاں-بحال-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org