0
Saturday 14 Jul 2018 15:40

13 جولائی کا واقعہ کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد کا تاریخ ساز دن ہے، آغا سید حسن

13 جولائی کا واقعہ کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد کا تاریخ ساز دن ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا حسن الموسوی الصفوی نے 13 جولائی کے خونین واقعہ کو ریاست جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی جدوجہد کا ایک تاریخ ساز دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خونین واقعہ نے کشمیری عوام کے شخصی آمریت کے خلاف ایک منظم تحریک کا حوصلہ عطا کیا، تاہم ڈوگرہ شاہی نے اپنے سقوط کے ساتھ ہی بھارت کو کشمیر پر فوجی یلغار کی دعوت دے کر ریاست کی خود مختاری کا خاتمہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کشمیر میں برائے نام جمہوریت کے عوض کشمیری عوام کے گردنوں میں غلامی کا بدترین طوق ڈالا گیا، جس سے نجات کے لئے کشمیری عوام سات دھائیوں سے لامثال قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

آغا سید حسن نے آئے روز کشمیر میں ہو رہے بے گناہوں کے قتل عام اور قابض فورسز کے طرف سے ڈھائے جارہے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کشمیر کا خون ایک نہ ایک روز ضرور رنگ لائے گا۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے ساتھ ساتھ دیگر مزاحمتی قائدین کی ریاستی انتظامیہ کی طرف سے خانہ نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 737609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش