0
Saturday 14 Jul 2018 10:08

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان، آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز یوم شہدا کشمیر منایا گیا جبکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے کیے گئے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری ہر سال 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر مناتے ہیں اور 23 شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گھروں میں نظر بند حریت قیادت نے 13 جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مکمل ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی تھی۔ بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو یوم شہدا کے سلسلے میں مزار شہدا نقشبند صاحب کی طرف مارچ کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔ قابض انتظامیہ کی طرف سے سری نگر میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث لوگ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نمازجمعہ ادا نہیں کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 737617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب