0
Saturday 14 Jul 2018 13:55
اہم ذرائع کے مطابق

ایران نے صیہونی حکومت کی اہم اطلاعات کو حاصل کر لیا، ڈپکا فائل

ایران نے صیہونی حکومت کی اہم اطلاعات کو حاصل کر لیا، ڈپکا فائل
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کی شام کے ساتھ سرحد پر تناو میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ صیہونی حساس اداروں کے مطابق روز بروز اس بات کا احتمال بڑھتا جا رہا ہے کہ انہیں مزاحمتی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپیں درپیش ہوں گی۔ سیکورٹی ویب سائٹ ڈپکا فائل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ گذشتہ ہفتہ جمعرات والے دن اسرائیلی فورسز اور شام کی مسلح افواج کے درمیان ایک ڈرون طیارے کی پرواز کے بہانے مسلح چھڑپیں انجام پائی ہیں۔ یہ ڈرون گولان ہایئٹس پر پرواز کر رہا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کا داخلی علاقوں میں نفوذ مزاحمتی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے۔ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ ڈرون شامی حکومت کا ہے اور صوبہ درعا میں مسلح باغیوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران غلطی سے پرواز کرتا ہوا گولان کی طرف آ گیا ہے لیکن کچھ دیر بعد اسرائیل کے عسکری ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ ڈرون عمدی طور ہمارے علاقے میں بھیجا گیا ہے جو پندرہ منٹ تک اپنی سمت تبدیل کئے بغیر پرواز کرتا رہا۔ اس ڈرون سے مقابلے کیلئے اسرائیل کے 4 جنگی طیارے اور 2 فوجی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری اور پندرہ منٹ کی پرواز کے بعد ڈرون کو پیڑیاٹ میزائل سے تباہ کیا گیا جبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کی مسلح افواج سے متعلق 3 اڈوں پر میزائل حملہ کیا۔
 
 یاد رہے ڈپکا فائل نامی ویب سائٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سائٹ غاصب صیہونی حساس اداروں سے رابطہ میں ہے۔ اس سائٹ نے اپنی رپورٹ میں صیہونی حکومت کے دفاعی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ صیہونی فوج کے دفاعی نظام نے سست روی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگرچہ یہ ڈرون مسلح نہیں تھا لیکن اس کے داخلی علاقوں میں آنے کے باوجود خطرے کے سائرن نہیں بجائے گئے جبکہ الجلیل کے ساحلی علاقوں میں ہزاروں لوگ تفریحی سرگرمیوں میں مصرف تھے اور یہ ڈرون انکے سروں پر اڑ رہا تھا۔ ایمرجنسی سائرن صرف اس وقت بجائے گئے جب پیٹریاٹ میزائلوں کو ڈرون کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا اور وہ بھی ڈرون کے تباہ ہونے کے بعد آن کئے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق جاسوسی طیارے کی اتنی دیر تک داخلی علاقوں پر پرواز کے ذریعے اہم اطلاعات دشمن کے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 737687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش