QR CodeQR Code

لندن، گارڈ آف آنر کی تقریب میں صدر ٹرمپ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو کنفیوژ کردیا

14 Jul 2018 19:27

ملکہ کبھی اِدھر کبھی اُدھر مڑتی رہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ دائیں جانب نکلیں یا بائیں جانب اور اسی کنفیوژن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اِن دنوں برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر ہیں اور لندن میں منعقد گارڈ آف آنر کی تقریب میں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو کنفیوژ کردیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے، لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کچھ کشمکش کا شکار ہوگئیں۔ ملکہ کبھی اِدھر کبھی اُدھر مڑتی رہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ دائیں جانب نکلیں یا بائیں جانب اور اسی کنفیوژن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس کے دوران 2019ء میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد امریکا سے تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔ تاہم ٹرمپ کے اس دورے کے موقع پر برطانوی عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 737755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737755/لندن-گارڈ-آف-آنر-کی-تقریب-میں-صدر-ٹرمپ-نے-ملکہ-برطانیہ-الزبتھ-دوم-کو-کنفیوژ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org