QR CodeQR Code

حماس نےصہیونی علاقوں پر 70 میزائل فائر کر دیے

15 Jul 2018 09:41

فلسطینی تنظیم نے عسقلان سمیت صہیونی نشین علاقوں پر 70 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے قریب صہیونی شہر عسقلان میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔ فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کا جواب دیتے ہوئے غزہ کے قریب عسقلان سمیت صہیونی نشین علاقوں پر 70 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے صہیونی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی شہری خطرے کے پیش نظر پناہ گاہوں کے قریب ہی رہیں۔


خبر کا کوڈ: 737832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737832/حماس-نےصہیونی-علاقوں-پر-70-میزائل-فائر-کر-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org