0
Sunday 15 Jul 2018 12:42

پشاور سے عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ

پشاور سے عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز نمبر PA-6760 باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے 177 عازمین حج کو لے کر مدینہ پہنچ گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی، ایئرپورٹ منیجر ثمر رفیق، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر شبیر احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ عازمین حج کو صوبائی نگران وزیر برائے سوشل ویلفیئر و ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سارا صفدر نے رخصت کیا۔ اس موقع پر عازمین حج نے جاتے وقت نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 737893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب