0
Sunday 15 Jul 2018 17:34

انتخابات ڈی ریل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، عمران اسماعیل

انتخابات ڈی ریل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اور خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ دو دھماکوں میں شہادتوں پر دکھ ہوا ہے، انتخابات قریب آتے ہی غیر ملکی فنڈنگ سے دھماکے کرائے جاتے ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنا دفاعی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی ایس 111 کے الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی کے مقامی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ڈی ریل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 737931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش