QR CodeQR Code

نواز، زرداری میں کوئی فرق نہیں، قوم نے چوروں اور لٹیروں کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا، جہانگیر ترین

15 Jul 2018 18:39

لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد سے نوازشریف اپنے انجام کو پہنچا، اس کا احتساب ہوا اور آخر وہ جیل میں بند ہوا، ملکی تاریخ میں کسی طاقتور کا اس طرح احتساب نہیں ہوا یہ سب عمران خان کی جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے، لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے چھوٹا سا مخصوص ٹولہ حکمران بن کر کھا رہا ہے۔ ان حکمرانوں نے عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکر وہ طاقت اپنی ذات کے لئے استعمال کی اور اربوں کی جائیدادیں بنائیں، نوازشریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں ہے، عمران خان کی جدوجہد سے نوازشریف اپنے انجام کو پہنچا، اس کا احتساب ہوا اور آخر وہ جیل میں بند ہوا، ملکی تاریخ میں کسی طاقتور کا اس طرح احتساب نہیں ہوا یہ سب عمران خان کی جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا، اب عوام کو یقین ہو چلا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے، 25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر عمران خان کے حق میں فیصلہ سنائیں گے، کیونکہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب چوروں اور لٹیروں کا ساتھ نہیں دینا، جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں سیاست اقتدار کے لئے نہیں کر رہا بلکہ عوام کے لئے کر رہا ہوں، جب لودھراں سے سیاست کا آغاز کیا تھا تو عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تاحیات یہاں کے عوام کی خدمت کروں گا، انشااللہ اپنا وعدہ بھی پورا کروں گا، مجھے جتنی عزت ملی ہے وہ لودھراں کی زرخیز مٹی اور عوام کی وجہ سے ملی ہے۔ اب لودھراں میں تھانہ کچہری، ظلم کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی اپنی حکومت ہوگی۔ 25 جولائی کو عوامی طاقت سے مخالفین کا ہمیشہ کے لئے لودھراں سے صفایا کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 737939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737939/نواز-زرداری-میں-کوئی-فرق-نہیں-قوم-نے-چوروں-اور-لٹیروں-کا-ساتھ-نہ-دینے-فیصلہ-کر-لیا-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org