0
Sunday 15 Jul 2018 18:43

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خوااتین کی ترقی کے لئے آواز بلند کی ہے، جمائمہ آفریدی

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خوااتین کی ترقی کے لئے آواز بلند کی ہے، جمائمہ آفریدی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کے متعلق خواتین میں اگاہی پھیلانے کی غرض سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی پی پی ضلع خیبر خواتین ونگ کے صدر جائمامہ افریدی سمیت کثیر تعداد میں علاقے کے خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمائمہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی برسر اقتدار آنے سے بےنظیر فوڈ پروگرام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا جائیگا، جس کے تحت خوراکی اشیاء کے بڑے بڑے سٹور بنائیں جائینگے جس میں خواتین کو خصوصی توجہ دی جائیگی۔

بےنظیر انکم سپورٹ کے بارے میں جمائمہ کا کہنا ہے کہ اسی پرگرام کی بدولت ان کے حلقے کے اٹھائیس ہزار گھرانوں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور آئندہ دور میں یہ رقم پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار تک کرینگے، جس سے غریب قبائلی خواتین کو کافی فائدہ پہنچ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو نے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے اپنے سر کی قربانی دی۔ جمائمہ خان نے قبائلی خواتین سے کہا کہ آمدہ الیکشن میں دل کھول کر حصہ لیں اور پی پی پی کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 737941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب