0
Sunday 15 Jul 2018 18:47

اے این پی اور ایم کیو ایم بدستور دہشتگردی کے نشانے پر ہیں، خالد مقبول صدیقی

اے این پی اور ایم کیو ایم بدستور دہشتگردی کے نشانے پر ہیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ لوگوں کی جان خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم چلائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور کنونیئر نے بلور ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور ہارون بلور شہید کے صاحبزادے و اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ کوئی انتخابی نتائج پر اُنگلی نہ اٹھائے، اے این پی اور ایم کیو ایم بدستور دہشتگردی کے نشانے پر ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے، امید ہے حکومت وقت پر آزاد و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی، سہولت یافتہ سیاسی جماعتوں کو سندھ میں کھلی چھٹی دی گئی۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ عوام کی جان کو خطرے میں ڈال کر مہم چلائی جائے، ہم میں سے کسی کو بھی کرپشن زدہ جمہوریت قابل قبول نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس صرف پرامن الیکشن کے انعقاد کا مینڈیٹ ہے، احتسابی عمل میں تیزی کے باعث موجودہ سیٹ اپ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 737943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش