0
Sunday 15 Jul 2018 21:25

سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد

سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ نگران سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ پابندی الیکشن کے بعد 26 جولائی تک عائد رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ واضح رہے کہ یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔ وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 737970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش