0
Sunday 15 Jul 2018 23:25

انٹرنیشنل ائیر شو میں پاک فضائیہ کے طیارے کی دوسری پوزیشن

انٹرنیشنل ائیر شو میں پاک فضائیہ کے طیارے کی دوسری پوزیشن
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 نے رائل ایئر ٹیٹو شو 2018ء میں وطن عزیز کا نام سر بلند کر دیا، برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں دنیا بھر سے 300 طیاروں نے حصہ لیا تھا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان رائل ایئر فورس کی دعوت پر برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نمبر 6 اسکواڈرن کے ہرکولیس طیارے کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ یہ اعزاز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 737982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش