QR CodeQR Code

کراچی،عسکری پارک میں جھولا گرنے سے کمسن بچی جاں بحق، 8 زخمی

15 Jul 2018 23:46

واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ایس ایس پی ایسٹ کو ہنگامی بنیادوں پر پارک میں متاثرہ افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس کو پارک حکام کے تعاون کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عسکری پارک میں ڈسکوری جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق، جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب عسکری پارک کا ڈسکوری جھولا گرگیا، جس کے نتیجے میں ایک دس سالہ بچی جاں بحق، جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکو زرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی، تاہم تاحال بچی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد امیوزمنٹ پارک میں افراتفری مچ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم پارک روانہ ہوگئی تھی، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ کر عسکری پارک خالی کرا کے پارک کے گیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ایس ایس پی ایسٹ کو ہنگامی بنیادوں پر پارک میں متاثرہ افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس کو پارک حکام کے تعاون کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔


خبر کا کوڈ: 737990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737990/کراچی-عسکری-پارک-میں-جھولا-گرنے-سے-کمسن-بچی-جاں-بحق-8-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org