QR CodeQR Code

سانحہ مستونگ، چینی سفارت خانے میں پرچم سرنگوں اور چینی صدر کا تعزیتی پیغام

16 Jul 2018 10:40

پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی پہ چینی صدر نے کہا ہے کہ چین کسی بھی انداز میں ہونے والی دہشت گردی کی غیر متزلزل مخالفت کرتا ہے، چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اتوار کو اسلام آباد میں واقع چینی سفارتخانے میں چین کا قومی پرچم سرنگوں رہا، اس کا مقصد مستونگ دہشت گردی پر پاکستان کے دکھ میں شامل ہونا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے اور ہر طرح کی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔ دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے سانحہ مستونگ پر صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام بھیجا اور واقعہ کی مذمت کی۔ انہو ں نے کہا کہ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چینی صدر نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لئے رنج و غم کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تمام کوششوں کی حمایت کر تے ہیں، دہشتگردی بنی نوع انسان کی مشترکہ دشمن ہے، چین کسی بھی انداز میں ہونے والی دہشت گردی کی غیر متزلزل مخالفت کرتا ہے، چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 738051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738051/سانحہ-مستونگ-چینی-سفارت-خانے-میں-پرچم-سرنگوں-اور-صدر-کا-تعزیتی-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org