0
Monday 16 Jul 2018 11:04

حیدرآباد کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑی بس کو ٹرالر کی ٹکر، 17 باراتی جاں بحق

حیدرآباد کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑی بس کو ٹرالر کی ٹکر، 17 باراتی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر بس کو ٹرالر کی ٹکر سے 17 باراتی جاں بحق، جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہالہ کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں کی بس المناک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ ہالہ کے قریب پیش آیا، جہاں پر سکرنڈ سے واپس آنے والی باراتیوں کی بس پنکچر ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ سامنے سے آنے والا ٹرالر بس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہے، جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 738063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش