QR CodeQR Code

مردان، ایم ایم اے اور (ن) لیگ کے درمیان 1 قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر اتحاد

16 Jul 2018 12:33

امیر مقام نے مولانا گل نصیب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایم ایم اے اور مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، انتخابی ماحول دونوں سیاسی قوتوں کیلئے سازگار ہے اور جو اُمیدوار ہم نے انتخابی میدان میں اُتارے ہیں وہ اپنی سیٹیں جیت کر دکھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد مردان کی انتخابی فضاء میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے کے مابین انتخابی اتحاد ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا۔ امیر مقام نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی ایم ایم اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ جہاں پر بھی ضرورت محسوس ہوگی وہاں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول دونوں سیاسی قوتوں کیلئے سازگار ہے اور جو اُمیدوار ہم نے انتخابی میدان میں اُتارے ہیں وہ اپنی سیٹیں جیت کر دکھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 738083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738083/مردان-ایم-اے-اور-ن-لیگ-کے-درمیان-1-قومی-2-صوبائی-نشستوں-پر-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org