QR CodeQR Code

پی این ایس مہران پر حملہ،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری

23 May 2011 08:15

اسلام ٹائمز:پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے حملے میں پاک بحریہ کے دو پی 3 سی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پاک بحریہ کے 4 اور رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ نیوی کے 9 اہلکار زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق احتیاط کے باعث آپریشن میں وقت لگ رہا ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ پی این ایس مہران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ گھنٹے سے پی این ایس مہران میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سویرے آرمی اور نیوی کے تازہ دم کمانڈوز پی این ایس مہران پہنچ گئے ہیں اور کمانڈوز کی ضرار کمپنی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور انہوں نے مورچے سنبھال لیے ہیں۔ علاقے میں ہیلی کاپٹرز کی پروازیں بھی جاری ہیں۔ رات بھر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری رہا اور مجموعی طور پر 15 دھماکے سنے گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے حملے میں پاک بحریہ کے دو پی 3 سی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پاک بحریہ کے 4 اور رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ نیوی کے 9 اہلکار زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق احتیاط کے باعث آپریشن میں وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آپریشن جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ رات دس بج کر چالیس منٹ پر دہشت گرد پی این ایس مہران میں داخل ہوئے اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 73821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73821/پی-این-ایس-مہران-پر-حملہ-دہشت-گردوں-کیخلاف-آپریشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org