0
Tuesday 17 Jul 2018 00:12

جج محمد بشیر کی نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

جج محمد بشیر کی نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ خط دو روز پہلے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا گیا، تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی ان دنوں چھٹیوں پر ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بشیر کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کرچکا ہوں اس لیے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔ محمد بشیر نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض اٹھا دیا ہے، اس لیے ان ریفرنسز کو دوسری عدالت منتقل کر دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے ہی تحریر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 738249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش