0
Tuesday 17 Jul 2018 11:39

اے این پی کیجانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنیکے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اے این پی کیجانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنیکے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این پی کی جانب سے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس عمل سے اقتدار میں کسی خاص جماعت کو لانے کیلئے قبل از دھاندلی کے شکوک و شبہات کو تقویت ملے گی۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران اے این پی کے سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کا مقصد تھا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج تعینات ہو اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جائیں، لہٰذا الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ اے این پی رہنما نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش دھماکے میں اپنے بھتیجے ہارون بلور کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہارون بلور کی موت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس سانحے سے انتخابی مہم پر اثر پڑا ہے لیکن ان کی جماعت میدان میں موجود ہے اور انتخابات میں حصہ لے گی۔

پشاور خودکش دھماکے سے متعلق تحقیقات کے بارے میں الیاس بلور کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں کسی نے ابھی تک ہمارے اہلخانہ سے رجوع نہیں کیا۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 5 برسوں کے دوران صوبے کے عوام کے مفاد کیلئے کچھ نہیں کیا، بلکہ پشاور میں انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم حکومتی محکموں میں اصلاحات لائیں گے۔ الیاس بلور نے الزام لگایا کہ صرف ایک سیاسی جماعت آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلا رہی ہے جبکہ دیگر جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سیاسی کارکنوں، امیدواروں کا تحفظ یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی مہم جاری رکھ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 738322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش