0
Tuesday 17 Jul 2018 19:46

ایران امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے گا، محمد جواد ظریف

ایران امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے گا، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ایران نے امریکہ کے خلاف یکطرفہ غیر قانونی پابندیاں لگانے پر شکایت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ان قوانین اور سفارتی اقدار کی پامالی کے خلاف ایران قانون کی حاکمیت پر یقین رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکہ کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی عادت کے خلاف بین الاقوامی برادری کو مقابلے  کی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 738479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش