QR CodeQR Code

مدثر ریاض پی ٹی آئی کی مہم چلا رہے ہیں، ڈی سی ملتان پر جانبداری کا الزام

17 Jul 2018 22:20

لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نتظامیہ اور پی ایچ اے ہماری مہم کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ہم اس طرفدارانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ ہماری جماعت کے تشہیری بینرز کو انتظامیہ اتار کر دوسری جماعت کے بینرز لگا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے مشترکہ طور پر ڈی سی ملتان مدثر ریاض کی برطرفی اور ٹرانسفر کا مطالبہ کر دیا، لیگی امیدواروں کی طرف سے ڈی سی ملتان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈی سی ملتان جانبدار ہیں اور ایک جماعت کی طرفداری کرر ہے ہیں اور ن لیگی امیدواروں کی تشہیری مہم کو نقصان پہنچا کر ایک ہی جماعت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، ن لیگ کے بینر اتارے اور ایک جماعت (پی ٹی آئی ) کے بینرز لگائے جارہے ہیں۔ شیخ طارق رشید، آصف رجوانہ، عامر سعید انصاری، عامر منظور، عبدالغفار ڈوگر، سلمان قریشی، عامر بپی، شہزاد مقبول بھٹہ اور حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پی ایچ اے ہماری مہم کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ہم اس طرفدارانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ ہماری جماعت کے تشہیری بینرز کو انتظامیہ اتار کر دوسری جماعت کے بینرز لگا رہی ہے، ڈی سی ملتان مدثر ریاض جب سے ملتان آئے ہیں وہ ذاتی الیکشن سمجھ کر پی ٹی آئی کی کمپین چلارہے ہیں، پی ٹی آئی کو تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں اور تمام سختیاں ن لیگ پر کی جا رہی ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی سی ملتان کا فی الفور تبادلہ کیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سیکرٹری پنجاب مدثر ریاض کی طرفداری کا نوٹس لیں۔

 


خبر کا کوڈ: 738501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738501/مدثر-ریاض-پی-ٹی-آئی-کی-مہم-چلا-رہے-ہیں-ڈی-سی-ملتان-پر-جانبداری-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org