0
Tuesday 17 Jul 2018 23:09

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 3 سے 4 روپے مزید بڑھنے کا خدشہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 3 سے 4 روپے مزید بڑھنے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ عوام مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں، آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل 3 سے 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ ڈالر کے چڑھتے دام کے باعث مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے، اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل مزید 3 سے 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ ادائیگوں کا توازن بگڑ جانے سے روپے کی قدر میں کمی ہے۔ نگراں دور حکومت میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 10 فیصد تک گھٹ چکا ہے، یعنی ڈالر 12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا اور صرف ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کے دام 14 روپے 18 پیسے بڑھ گئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 738509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش