QR CodeQR Code

دعا ہے اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے، چوہدری نثار علی خان

18 Jul 2018 01:45

فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) جس مقام پر کھڑی ہے اس میں اس کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کی بجائے انصاف مانگا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔ فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) جس مقام پر کھڑی ہے اس میں اس کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کی بجائے انصاف مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نواز شریف سے 35 سال سے تعلق ہے لیکن لوگوں نے نواز شریف کے کان بھرے کہ نثار صحیح مشورے نہیں دے رہا تاہم میری دعا ہے کہ اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا میں کسی جماعت کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، ساری زندگی ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی اس بار کیوں دیتا؟ میں ایک بار تھوک لوں پھر چاٹتا نہیں، چاروں نشستوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کروں گا۔ چوہدری نثار نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے، موجودہ صورتحال کا مقابلہ قومی اتحاد سے ممکن ہے جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔


خبر کا کوڈ: 738527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738527/دعا-ہے-اللہ-نواز-شریف-کی-مشکلات-کم-کرے-چوہدری-نثار-علی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org