QR CodeQR Code

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دلائی جائے، والد کا سیاسی قائدین کو خط

18 Jul 2018 09:58

اغواء و زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی وساطت سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو موت کی سزا سنائی جا چکی، مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر کے پاس زیر سماعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی مقتولہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے اغواء و زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی وساطت سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو موت کی سزا سنائی جا چکی، مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر کے پاس زیر سماعت ہے، مجرم عمران کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں، سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے موقف کی حمایت کریں۔ امین انصاری کا خط میں مزید کہنا تھا کہ زینب میری ہی نہیں پورے پاکستان کی بیٹی تھی، سرعام پھانسی دلانے کا مقصد دوسروں کی بچییوں کو بچانا ہے، اس لئے تمام سیاسی قائدین اس حوالے سے مہم شروع کریں۔


خبر کا کوڈ: 738556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738556/زینب-کے-قاتل-کو-سرعام-پھانسی-دلائی-جائے-والد-کا-سیاسی-قائدین-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org